پاناما پر انحصار کرنے والوں کو خاک چاٹنا پڑے گی مریم نواز
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ پاناما لیکس صرف ردی کا ٹکڑا ہے جسے باقی دنیا میں ختم کردیا گیا ہے جب کہ پاناما پر انحصار کرنے والوں کو خاک چاٹنا پڑے گی۔
مریم نواز نے کہا کہ پاناما پیپرز کرپشن کے حوالے سے نہیں تھے جب کہ اسے دینے والوں نے بھی اس کا دعویٰ نہیں کیا اس لیے شکست خوردہ خطرے کے انتہائی قریب ہیں۔ انہوں نے نام لیے بغیر عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بدترین کارکردگی کے باعث آپ پاناما معاملے کو اپنی امداد یا جگہ بنانے کے لیے پیش کرنے کے قابل نہیں رہیں گے، عوام اب سمجھ چکے ہیں لیکن آپ نہیں سمجھے۔