باراک اوباما نے دوسری مدت کے لئے امریکی صدر کے عہدے کا حلف اٹھالیا
امریکہ کی 10 سال کی جنگ ختم ہونے والی ہے، امریکا ہمیشہ جمہوریت کی حمایت کرتا رہا ہے اور کرتا رہے گا، باراک اوباما
امریکی صدر باراک اوباما اور نائب صدر جو بائیڈن نے دوسری مدت کے لئے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔
حلف برداری کی تقریب وائٹ ہاؤس کے سامنے منعقد کی گئی تھی جہاں تقریباً 9 لاکھ افراد موجود تھے۔ تقریب میں کئی سابق امریکی صدور اور دیگر ممتاز شخصیات بھی شریک تھیں۔ باراک اوباما دوسری مرتبہ منتخب ہونے والے 17ویں اور پہلے افریقی نژاد صدر ہیں۔
حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے باراک اوباما نے کہا کہ جو حلف انہوں نے آج لیا وہ خدااور ملک سے وفاداری کا حلف ہے، ہر بار حلف برداری کی تقریب میں آئین کی پاسداری کا احساس ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ امریکہ کی 10 سال کی جنگ ختم ہونے والی ہے، امریکی قوم نے اتحاد کے باعث ترقی کی اور اب معاشی ترقی ہمارے دروازے پر دستک دے رہی ہے۔
باراک اوباما کا کہنا تھا کہ آزادی خدا کا تحفہ ہےاور ہم اس کی قدر کرتے ہیں، امریکا میں ہر شخص کو آزادی اور برابری کی حیثیت حاصل ہے اور ہر شہری کو عزت اور تکریم دی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا ہمیشہ جمہوریت کی حمایت کرتا رہا ہے اور کرتا رہے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب میں باراک اوباما جبکہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں جوبائیڈن نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا تھا تاہم چھٹی کا دن ہونے کی وجہ سے آج عوام کے سامنے انہوں نے دوبارہ حلف اٹھایا۔