ادے چوپڑا اور نرگس فخری شادی کررہے ہیں
ادے وہ شخص ہے جو ہمیشہ میری زندگی کا حصہ رہے گا، نرگس فخری
بھارتی اداکارادے چوپڑا اورنرگس فخری کی شادی کے چرچے ایک بار پھر زبان زد عام ہیں تاہم نرگس فخری نے سختی سے ان خبروں کی تردید کی ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری اورادے چوپڑا نے طویل عرصے تک رہنے والی قربتوں کے بعد تقریباً ایک سال پہلے ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیارکرلی تھی تاہم دونوں کے درمیان فاصلے ایک بار پھر کم ہورہے ہیں، دونوں کو نیویارک میں ایک ساتھ نہ صرف دیکھا گیا بلکہ ان کی ایک ریزورٹ میں ملاقات بھی ہوئی ہے، صرف یہی نہیں ہفتہ کو ممبئی ائیرپورٹ پر بھی دونوں ساتھ ہی نظرآئے لیکن نرگس فخری نے میڈیا کو دیکھ کر اپنا منہ اسکارف سے ڈھک لیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : ادے چوپڑا سے علیحدگی کے بعد نرگس فخری ذہنی اذیت سے دوچار
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان بڑھتی قربتیں شاید اس بات کا اشارہ ہیں کہ ادے اورنرگس بہت جلد شادی کرنے والے ہیں جب کہ ایک انٹرویو میں بھی نرگس کہہ چکی ہیں کہ ادے وہ شخص ہے جو ہمیشہ میری زندگی کا حصہ رہے گا اور پوری دنیا میں آج تک جتنے افراد سے ملی ہوں ان میں صرف اودے ہی انتہائی زبردست انسان ہے۔
اپنی شادی کی خبروں پر نرگس فخری خاموش نہ رہ سکیں اور سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹرپر فوراً سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو من گھڑت خبریں بنانے میں زیادہ دلچسپی ہےاوراب میری شادی کی افواہ کس نے اڑائی۔ مجھے لگتا ہے کہ آپ لوگ میری شادی کے لیے مرے جارہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ کسی سے شادی کرلوں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : نرگس فخری بھارت چھوڑ کر امریکا منتقل
اب نرگس فخری کی ادے چوپڑا سے شادی کی خبروں میں کتنی صداقت ہے یہ تو ادے اورنرگس ہی جانتے ہیں لیکن جہاں تک نرگس فخری کی جانب سے تردید کا سوال ہے تو تردید اسی خبر کی ہوتی ہے جس میں کوئی صداقت ہو۔