پاکستان کی آزمائش کا دور ختم اب ترقی ہمارا مقدر بن چکی ہے صدر ممنون حسین

ابتدائی تعلیم میں نقل کا رجحان تباہ کن ہےاس لیے اس سے اجتناب کیا جائے، صدر ممنون حسین

ابتدائی تعلیم میں نقل کا رجحان تباہ کن ہے، صدر ممنون فوٹو: پی آئی ڈی

صدر ممنون حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی آزمائش کا دور ختم ہوگیا ہے اب ترقی ہمارا مقدر بن چکی ہے۔

اسلام آباد میں جامعات کے لیے ریسرچ پروگرام کی تقسیم ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں فکری کشادگی کو جگہ دی جائے، تعلیمی اداروں میں نئے خیالات کا خیرمقدم کیا جانا چاہئے کیونکہ پرانے رجحانات کی جانچ پرکھ اور نئے خیالات کا خیرمقدم ترقی کی بنیاد ہے۔ تحقیق پر توجہ دینے والی قومیں ترقی کی دوڑ میں کبھی پیچھے نہیں رہتیں جب کہ علم دوست معاشروں میں تحقیق کا مقصد ذاتی ترقی نہیں بلکہ انسانیت کی فلاح ہے اور تحقیقی اداروں اور صنعتوں کے درمیان قریبی روابط استوار ہونے چاہیں۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : دہشت گردی کا سرہمیشہ کے لئے کچل دیا جائے گا، صدر ممنون

صدر ممنون حسین نے کہا کہ ابتدائی تعلیم میں نقل کا رجحان تباہ کن ہے اس سے اجتناب کیا جائے جب کہ بچوں کو نقل کرانے والے والدین ان سے دشمنی کررہے ہیں، پاکستان کی آزمائش کا دور ختم ہو گیا اب ترقی ہمارا مقدر بن چکی ہے جب کہ پاکستانی برآمدات میں کمی کی وجہ تحقیقی رجحان کی کمزوری ہے، دنیا بھر میں تحقیق کاعمل تیز ترین ہوتا جارہا ہے۔
Load Next Story