زندگی کو ایک نئے انداز سے گزارنا چاہتی ہوںگلوکارہ عینی
دنیامیں مطلب پسند لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور ہر کوئی یہ کوشش کر رہا ہے کہ وہ دوسرے کو استعمال کر لے۔
گلوکارہ عینی نے کہا ہے کہ ناکام شادی کے بھیانک معاملے کا ذکر بھی نہیں کرنا چاہتی اور اب شادی کے نام سے بھی ڈر لگتا ہے۔
زندگی کو ایک نئے انداز سے گزارنا چاہتی ہوں اور اب ساری توجہ شوبز پر دے رہی ہوں۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران گلوکارہ عینی نے کہا کہ دنیا میں مطلب پسند لوگوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ہر کوئی یہ کوشش کر رہا ہے کہ وہ دوسرے کو استعمال کر لے جس کے معاشرے پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں نے شادی کی جو ناکام ہو گئی اب اس سے زیادہ شادی کے معاملے پر کوئی اور بات نہیں کرنا چاہتی اور نہ ہی مستقبل میں شادی کا کوئی ارادہ ہے۔