بھارت کو بہترین ملک قراردینا درست نہیں ناصرادیب

بھارت ہمیں نظراندارکررہا ہے لیکن ہم پھر بھی اس کوبہترین ملک قراردینے پرلگے ہوئے ہیں، فلمی شخصیات کی ایکسپریس سے گفتگو

جو کچھ بھی ہورہا ہے کہ یہ بالکل غلط ہے۔ ہم بے حس ہو چکے ہیں، فلمی شخصیات کی ایکسپریس سے گفتگو۔ فوٹو : فائل

بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پرگولہ باری اورفائرنگ کی خلاف ورزی کرنے کے ساتھ پاکستان کوسنگین نتائج کی دھمکی دینے پرفلم انڈسٹری کی معروف شخصیات نے بھارتی فلموں کی نمائش پرپابندی کا مطالبہ کیا ہے۔


حکومت تجارت بھی بندکرے۔ ہاکی ٹیم کو جس طرح بے عزت کرکے بھارت سے نکالا گیااس پرپوری قوم افسردہ ہے۔ دوستی،امن کا راگ الاپنے والے بھارتی فنکاربھی اپنی حکومت کے اس اقدام پرخاموش ہیں۔ ''ایکسپریس''سے گفتگوکرتے ہوئے ہدایتکارومصنف ناصر ادیب نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے ہندوستان کو بہترین ملک قراردینا درست نہیں ، ہدایتکار شہزاد رفیق نے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔ بہاربیگم نے کہا ہے کہ جو کچھ بھی ہورہا ہے کہ یہ بالکل غلط ہے۔ ہم بے حس ہو چکے ہیں۔بھارت ہمیں مسلسل نظراندارکررہا ہے لیکن ہم پھر بھی اس کوبہترین ملک قراردینے پرلگے ہوئے ہیں۔

فلمسازچوہدری اعجاز کامران نے کہا کہ بھارت کے رویے پرپوری قوم ناراض ہے۔ فلمسازجاوید وڑائچ نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج اورقوم کسی سے کم نہیں ہے۔ اسٹوڈیواونرخرم باری نے کہا کہ بھارت نے جورویہ اپنا رکھا ہے اس پر ہر پاکستانی شدید غصے میں ہے۔
Load Next Story