وزیراعظم سے ایرانی وزیرخارجہ کی ملاقات مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال
مختلف شعبوں میں تعاون سمیت معاشی شعبوں میں مشترکہ مفادات کے تحت تعاون کا فروغ چاہتے ہیں، وزیراعظم
BRISBANE:
وزیراعظم نواز شریف سے ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نواز شریف سے ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات میں وزیراعظم نے ایرانی صوبے سیستان میں ہونے والے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون سمیت معاشی شعبوں میں مشترکہ مفادات کے تحت تعاون کا فروغ چاہتے ہیں جب کہ دوطرفہ تجارتی ہدف 5 ارب ڈالر کے حصول کے لیے کوششوں کو تیز کرنا ہوگا اور تجارت کو بڑھانے کے لیے آگے بڑھنا ہوگا۔
ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے وزیراعظم نواز شریف کو ایرانی لیڈرشپ کی نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا جب کہ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سرحدی سیکیورٹی سے متعلق اقدامات پر پاکستان کی کوششوں کے شکرگزارہیں جب کہ تجارتی اور معاشی شعبوں میں گہرے اور مضبوط تعلقات چاہتے ہیں۔