سپریم کورٹ نے پاناما کیس کیلیے عدالت میں خصوصی سیل کے قیام کی تردید کردی
پاناما کیس کے حوالے سے ایڈیشنل رجسٹرار کو جے آئی ٹی کا كوآرڈینیٹر مقرر نہیں کیا گیا، ترجمان سپریم کورٹ
سپریم کورٹ نے پاناما کیس کے حوالے سے عدالت میں خصوصی سیل قائم کرنے کی خبروں کی تردید کردی۔
سپریم كورٹ کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہےکہ پاناما لیكس كیس كے حوالے سے عدالت میں كوئی خصوصی سیل قائم نہیں كیا گیا اور نہ ہی ایڈیشنل رجسٹرار محمد علی كو جے آئی ٹی كا كوآرڈینیٹر مقرر كیا گیا ہے۔ ترجمان سپریم كورٹ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ میڈیا میں اس حوالے سے نشرو شائع ہونے والی خبر درست نہیں ہیں اس لیے ضروری ہے كہ ریكارڈ كی درستگی كے لیے وضاحت شائع كی جائے۔