رائزنگ کراچی کے مفید نتائج سامنے آئے محمد حسین سید
موبائل فون پر مفید معلومات کی فراہمی کو مزید بہتر اور موثر بنایا جائے گا،شہریوں کو سہولیات اور اہم معلومات میسر آئیںگی
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید نے کہا ہے کہ ''رائزنگ کراچی'' پروگرام کے تحت شہریوں کو بلدیاتی منصوبوں پر عملدرآمد اور دیگر شہری امور کے حوالے سے بروقت معلومات کی فراہمی کے مفید نتائج سامنے آئے ہیں اور شہریوں نے اس تجربے کو بے حد سراہا ہے۔
لہٰذا موبائل فون پر مفید معلومات کی فراہمی کے عمل کو مزید بہتر اور موثر بنایا جائے گا جس سے موبائل فون استعمال کرنے والے افراد اور خصوصاً کراچی کے شہریوں کو بے شمار سہولیات اور اہم معلومات میسر آئیں گی، یہ با ت انھوں نے رائزنگ کراچی پروگرام کے پروجیکٹ ڈائریکٹر عبدالناصر اور سینئر ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی مسعود عالم اور دیگر افسران کے ساتھ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ دنیا بھر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کو مفید اور تعمیری مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔
جبکہ تقریباً تمام بڑے شہروں میں بلدیاتی خدمات کی فراہمی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سے مدد لی جاتی ہے جس سے نہ صرف بلدیاتی خدمات کی فراہمی پر ماموراداروں کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے بلکہ شہریوں کو بھی کم وقت میں بہترین سہولیات مہیا ہوتی ہیں لہٰذا ہمیں بھی بلدیاتی خدمات کی فراہمی کے اسی معیار تک پہنچنا ہوگا، انھوں نے کہا کہ موبائل فون کے ذریعے انٹرنیٹ تک رسائی عام ہوگئی ہے اس لیے اطلاعات کی بروقت فراہمی کے اس ذریعے کو رائزنگ کراچی پروگرام کے تحت استعمال کیا جا رہا ہے۔
جس سے نہ صرف ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے شہریوں کو معلومات حاصل ہوجاتی ہیں بلکہ صحت، تعلیم، ٹریفک، بچوں کے ٹیکہ جاتی پروگرام، اسپرے مہم، کراچی میں رونما ہونے والے مختلف حادثات اور تہنیتی پیغامات، اب شہریوں کو ایس ایم ایس کے ذریعے ان کے موبائل فون پر ہی میسر آچکے ہیںجبکہ کے ایم سی کے مختلف محکموںکے متعلق شکایات بھی وہ فون پر ہی درج کراسکتے ہیں جو ایک بڑی پیشرفت ہے۔