ای پی زیڈ اے اورایف آئی ای ڈی ایم سی میں اشتراک عمل
برآمدی صنعتوں کی ترقی کیلیے تعاون سے متعلق ایم او یو پر جلد دستخط کیے جائیں گے۔
فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (ایف آئی ای ڈی ایم سی) اور ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اتھارٹی (ای پی زیڈ اے) کے درمیان خطے میں برآمدی صنعت کو ترقی دینے کیلیے باہمی تعاون پر مکمل اتفاق کا اظہارکیا گیا اور جلد ہی ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔
یہ بات چیئرمین ای پی زیڈ اے محمد سعادت ایس چیمہ نے ایف آئی ای ڈی ایم سی کے دورے کے موقع پر کہی۔ ملاقات کے دوران چیئرمین ای پی زیڈ اے محمد سعادت ایس چیمہ اور ایف آئی ای ڈی ایم سی کے چیئرمین خواجہ عاصم خورشید نے گفتگو کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں اداروں کی باہمی کوششوں سے ملکی برآمدات میں اضافے سے ملکی زرمبادلہ میں اضافہ اور عوام کیلیے زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔
اس موقع پر ایف آئی ای ڈی ایم سی کے چیف آپریٹنگ آفیسر عامر سلیمی نے چیئرمین محمد سعادت چیمہ کو ایف آئی ای ڈی ایم سی کے پراجیکٹس کے حوالے سے بریفنگ دی۔ چیئرمین ای پی زیڈ اے نے ایف آئی ای ڈی ایم سی کے ایم تھری انڈسٹریل سٹی کا دورہ بھی کیا جہاں چیف آپریٹنگ آفیسرایف آئی ای ڈی ایم سی نے ان کو ماسٹر پلان کے متعلق بریفنگ دی۔
ایف آئی ای ڈی ایم سی کے چیئرمین خواجہ عاصم خورشید نے ملاقات کے دوران اس بات کی یقین دہانی بھی کرائی کہ ایف آئی ای ڈی ایم سی کے کارپوریٹ آفیس میں ای پی زیڈ اے کے رابطہ آفس کیلیے جگہ بھی مہیا کی جائے گی۔ اس موقع پر چیئرمین ای پی زیڈ اے نے خواجہ عاصم خورشید کو کراچی آنے کی دعوت بھی دی جسے چیئرمین ایف آئی ای ڈی ایم سی نے قبول کر لیا۔ محمد سعادت ایس چیمہ نے ایف آئی ای ڈی ایم سی' ایم تھری انڈسٹریل سٹی میں پہلا پودا لگا کر شجر کاری کا افتتاح کیا۔