بنگلا دیشی کرکٹرزکی سینٹرل کنٹریکٹ لسٹ جاری معاوضوں میں اضافہ

اے پلس گریڈ میں شامل کرکٹرزکا سالانہ معاوضہ 37500 ڈالر سے بڑھا کر 63 ہزار ڈالر کردیا گیا ہے

اے پلس گریڈ میں شامل کرکٹرزکا سالانہ معاوضہ 37500 ڈالر سے بڑھا کر 63 ہزار ڈالر کردیا گیا ہے ۔ فوٹو : فائل

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ لسٹ جاری کردی جب کہ کھلاڑیوں کے معاوضوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ لسٹ جاری کردی ہے جس میں مہدی حسن، قمر الاسلام ربی، مصدق حسین، تسکین احمد اور روبیل حسین شامل ہوئے ہیں جب کہ ناصر حسین، عرفات سنی اور الامین حسین کو باہر کردیا گیا ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں :کرکٹرز کا معاوضوں میں اضافے کا مطالبہ

بنگلا دیشی کھلاڑیوں کے معاوضوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، اے پلس گریڈ میں شامل کرکٹرزکا سالانہ معاوضہ 37500 ڈالر سے بڑھا کر 63 ہزار ڈالر کردیا گیا ہے۔
Load Next Story