قائم علی شاہ سے رضا ربانی کی ملاقات متعدد امور پر غور

صوبائی خودمختاری کیخلاف سازشیں ہورہی ہیں، رضا ربانی، عوام کو حقوق دلائیں گے، وزیراعلیٰ

صوبائی خودمختاری کیخلاف سازشیں ہورہی ہیں، رضا ربانی، عوام کو حقوق دلائیں گے، وزیراعلیٰ فوٹو ایکسپریس

چیئرمین پارلیمنٹ کمیٹی برائے قومی سلامتی سینیٹررضا ربانی نے پیرکووزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی۔اس موقع پروزیراعلیٰ کے معاون خصوصیوقارمہدی بھی موجود تھے۔دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، قانونی وآئینی معاملات،باالخصوص ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ سینیٹر رضا ربانی نے وزیراعلیٰ کو بتایاکہ کچھ عناصر صوبائی خود مختاری کے خلاف سازشیں کررہے ہیں


جن کی جمہوری قوتیں کبھی اجازت نہیں دیں گی۔انھوں نے کہاکہ 18ویں ترمیم موجودہ پارلیمنٹ اور جمہوری حکومت کا ایک تاریخی کارنامہ ہے اور جو عناصر اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے 18ویں ترمیم کی اصل روح کو سبوتاژ کرناچاہتے ہیں

انھیں ناکامی اور شرمندگی کے سواکچھ نہیں ملے گا ۔ وزیراعلیٰ نے رضاربانی کی18ویں ترمیم کے حوالے سے خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ 18ویں ترمیم موجودہ عوامی حکومت کا ایک تاریخ ساز کارنامہ ہے اور موجودہ حکومت نے اپنے وعدے کے مطابق صوبوں کو خود مختاری دی ہے تاکہ عوام خوشحال ہوسکیں اور ان کا معیار زندگی بلند ہوسکے ۔۔

Recommended Stories

Load Next Story