کے الیکٹرک نے بجلی کی پیداواری صلاحیت مزید کم کردی
جوازگیس کی فراہمی میں کمی کو قراردیا،شہرمیں طویل لوڈشیڈنگ شروع ہوگئی
KARACHI:
کے الیکٹرک نے قدرتی گیس کی فراہمی میں کمی کو بنیاد بناکر بجلی کی پیداواری صلاحیت میں نمایاں کمی کردی ہے اور پورے شہر میں طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جبکہ لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی مرحلہ وار لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
کے الیکٹرک نے قدرتی گیس کی فراہمی میں کمی کو بنیاد پر سائٹ گیس ٹربائن سے بجلی کی فراہمی بند کردی ہے جس کی وجہ سے کے الیکٹرک کی پیداواری صلاحیت میں 100 میگاواٹ سے زائد کی کمی ہوئی ہے، ذرائع نے بتایا کہ شہر میں بجلی کی طلب2700 میگاواٹ پر پہنچ گئی ہے اورتاہم کے الیکٹرک کی نجی انتظامیہ نے فرنس آئل سے بجلی کی پیدوار انتہائی محدود رکھی ہوئی نتیجے میں بجلی کی طلب اور رسد کا فرق 350 میگاواٹ سے تجاوز کرگیا ہے کے الیکٹرک نے طلب اور رسد کے فرق کو دور کرنے کیلیے ایک بار پھر شہر بھر میں طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔
واضح رہے کہ طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ سے پورا شہر متاثر ہورہا ہے حتیٰ کہ ادارے کے دعوے کے مطابق لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ نصف سے زائد شہر میں بھی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ذرائع نے بتایا کہ شہر کے بیشتر گنجان آباد علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے، شدیدگرمی اور طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ نے شہری زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے شہری نہ صرف دن بلکہ رات گئے تک بجلی کی فراہمی سے محروم رہتے ہیں۔
علاوہ ازیں بدھ کی شام بلدیہ گرڈ اسٹیشن کے قریب آتشزدگی کے بعد حفاظتی نکتہ نظر سے گرڈاسٹیشن کو بند کردیا گیا جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے نتیجے میں گرڈاسٹیشن کی زیر زمین کیبل بھی متاثر ہوئی ہیں رات گئے تک متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال نہیں کی جاسکی تھی۔