آسٹریلین اوپن ٹینس کزنٹسوا نے ووزینسکی کے سفر کا اختتام کر دیا
دفاعی چیمپئن وکٹوریا آذرنیکا کی کوارٹر فائنل میں رسائی، مینز میں فیڈررکا18ویں گرینڈ سلم ٹرافی کی طرف سفر جاری۔
آسٹریلین اوپن میں سویٹلانا کزنٹسووا نے سابق عالمی نمبرون کیرولین ووزینسکی کے سفر کا اختتام کر دیا۔
دفاعی چیمپئن وکٹوریا آذرنیکا نے الینا ویسنینا کو مات دے کرکوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی، انھیں اب دو مرتبہ کی گرینڈ سلم فاتح سویٹلانا کزنٹسووا کا چیلنج درپیش ہوگا،امریکی اسٹار سرینا ولیمز نے بھی اس مرحلے میں نشست محفوظ بنالی، مینز سنگلز میں راجرفیڈرر نے کیریئر کے 18ویں گرینڈ سلم ٹرافی کی طرف سفر جاری رکھا، سوئس ماسٹر نے میلوئس رائونک کو پچھاڑ کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، اینڈی مرے،جوئے ولفریڈ سونگا اور جیریمی چارڈے بھی فتح سے ہمکنار ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق سیزن کے پہلے گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن کے ویمنز سنگلزکوارٹر فائنل میں پہنچنے کیلیے سویٹلانا کزنٹسووا نے سابق عالمی نمبرون کیرولین ووزینسکی کو مات دے دی، ڈینش پلیئر کیلیے سیزن کا پہلا گرینڈ سلم 2-6،2-6 اور 5-7 کی ناکامی سے تمام ہوگیا،دفاعی چیمپئن بیلاروس کی وکٹوریا آذرنیکا نے روسی پلیئر الینا ویسنینا کو باآسانی6-1،6-1 سے قابو کرلیا، تھرڈ سیڈ سرینا ولیمز نے روس کی 14 سیڈ ماریا کریلنکو کو 6-2،6-0 سے ہرادیا، امریکی کھلاڑی سلونی اسٹیفنز نے بوجانا جوانووسکی کو6-1،3-6 اور 7-5 سے مات دی۔
مینز سنگلز فورتھ رائونڈ میچز میں راجرفیڈرر نے ایک گھنٹے53 منٹ کے بھرپور مقابلے میں کینیڈین حریف میلوئس رائونک کو6-4،7-6(7/6) اور6-2 سے مات دی، یہ ان کی لگاتار 35 ویں مرتبہ گرینڈ سلم کوارٹر فائنل میں رسائی ہے، اگرچہ دوسرے سیٹ کا فیصلہ ٹائی بریکر پر ہوا تاہم سوئس ماسٹر کے تجربے کے سامنے رائونک کے تمام حربے بے سود رہے، سیمی فائنل میں پہنچنے کیلیے فیڈرر کا سامنا سونگا سے ہوگا، سوئس اسٹارکیریئرکا 18واں گرینڈ سلم جیتنے کے قریب ہوگئے۔
یوایس اوپن چیمپئن اینڈی مرے نے فرانس کے جائلز سیمون کوقابو کرنے میں ایک گھنٹے 35 منٹ تک جدوجہد کی، ان کی فتح کا اسکور6-3،6-1 اور6-3 رہا،سیمون کو تیسرے رائونڈ میں ہموطن گیل مونفلز کیخلاف پانچ گھنٹے کی سخت محنت کے بعد فتح ملی تھی،اس کے باوجود وہ اینڈی مرے کے سامنے بھی کسی قسم کی تھکاوٹ کا شکار نظر نہیں آئے،آل فرنچ کوارٹر فائنل میں جوئے ولفریڈ سونگا نے ہموطن رچرڈ گیسکوئٹ کو6-4،3-6، 6-3 اور6-2 سے قابو کرلیا، فرانس کے جیریمی چارڈے نے اطالوی حریف آندریس سیپی کو5-7،6-3،6-2 اور 6-2 سے ہرایا۔