ڈیوس کپ ٹائی کے لیے قومی ٹینس کیمپ شروع ہوگیا

عقیل خان، یاسر، محمد عابد اور احمد چوہدری نے کوچ خالد محمود کو رپورٹ کردی۔

عقیل خان، یاسر، محمد عابد اور احمد چوہدری نے کوچ خالد محمود کو رپورٹ کردی۔ فوٹو: فائل

سری لنکا میں شیڈول ڈیوس کپ ٹائی کے لیے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ سیددلاورعباس ٹینس کمپلیکس میں شروع ہوگیا۔

پاکستان نمبر ون پلیئر عقیل خان ،یاسرخان،محمد عابد اوراحمدچوہدری نے کوچ خالد محمودکو رپورٹ کردی ہے، پہلا مرحلہ ماسٹر ٹینس سیریز کی وجہ سے5 دن کیلیے موخر کیا گیا تھا،خالد محمود نے کہا کہ کیمپ میں شریک تمام کھلاڑی سپر فٹ ہیں اور بہترین پلان کے تحت تربیت حاصل کررہے ہیں ۔ نمائندہ ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سری لنکا کے موسم کی مناسبت سے کھلاڑیوں کو تربیت دی جارہی ہے۔




دریں اثنا عقیل خان نے کہا ہے کہ فیڈریشن کو زیادہ سے زیادہ ٹورنامنٹس منعقد کرنے چاہئیں تاکہ کھلاڑیوں کے مابین مقابلے کی فضا کو قائم کیا جاسکے، ماسٹر ٹینس سیریز جیتنے سے میرا اعتماد بلند ہوا اور یہ سری لنکا کیخلاف ڈیوس کپ ٹائی میں مدد گار ثابت ہوگا، انھوں نے مزید کہا کہ سری لنکا سے بھرپور مقابلے کی توقع ہے۔

اعصام الحق اور میں حریف پلیئرز کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں،انھوں نے کہا کہ ماسٹر ٹینس سیریز نوجوان کھلاڑیوں یاسرخان اور محمدعابدکو کھیل میں بہتری لانے کے حوالے سے خاصی سودمند ثابت ہوئی ہے۔
Load Next Story