عمران خان کی تین آف شور کمپنیوں کے شواہد سپریم کورٹ میں جمع کرا دیئے حنیف عباسی

عدالتی احکامات کے باوجود احاطہ عدالت میں میڈیا سے بات کرنے پر چیف جسٹس برہم

جھوٹ بولنے پر عمران خان کی نا اہلی چاہتے ہیں، وکیل حنیف عباسی۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی مزید 3 آف شور کمپنیاں ہیں جن کے شواہد سرپم کورٹ میں جمع کرا دیئے ہیں۔

عمران خان اور جہانگیر ترین نا اہلی کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ کا اس موقع حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ کا کہنا تھا کہ میڈیا پر گفتگو سے منع کرنے کے باوجود نعیم الحق نے احاطہ عدالت میں بات چیت کی جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کسی کے اختیارات میں تخصیص نہیں چاہتے لیکن منع کرنے کے باوجود احاطہ عدالت میں گفتگو بڑی بدقسمتی ہے، باہر جاکر جو مرضی کریں لیکن عدالتی احاطے میں ایسا نہ کریں، میڈیا نمائندوں کو کیس رپورٹ کرنے کی مکمل اجازت ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: عمران خان نااہلی کیس؛ (ن) لیگی رہنماؤں کی میڈیا سے گفتگو پر چیف جسٹس برہم

جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ کیس کارروائی میں بات کرنے کے لئے سب سے بہترین شخص وکلاء ہیں جب کہ تحریک انصاف کے وکیل انور منصور کا کہنا تھا کہ اپنے پورے کیرئیر میں زیر التوا کیسز پر کبھی بات نہیں کی، جس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ فریقین کو اپنی رائے کا اظہار کرنے کے لئے عدالتی کارروائی کا سہارا نہیں لینا چاہیئے۔

اکرم شیخ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جھوٹ بولنے پر عمران خان کی نا اہلی چاہتے ہیں جب کہ حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی مزید 3 آف شورکمپنیاں ہیں جن کے شواہد سپریم کورٹ میں جمع کرا دیئے ہیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی۔
Load Next Story