آرمی چیف سے جرمنی کی نمائندہ خصوصی کی ملاقات پاک افغان سرحدی امور پرتبادلہ خیال

جرمنی کی نمائندہ خصوصی نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کی خدمات کو بھی سراہا، آئی ایس پی آر

جرمنی کی نمائندہ خصوصی نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کی خدمات کو بھی سراہا، آئی ایس پی آر۔ فوٹو : آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمنی کی نمائندہ خصوصی برائے پاکستان اور افغانستان سبلین سپاروسیر نے ملاقات کی جس میں پاک افغان سرحدی امور سمیت علاقائی سلامتی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمنی کی نمائندہ خصوصی برائے پاکستان اور افغانستان سبلین سپاروسیر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت پاک افغان سرحدی امور اور علاقائی سلامتی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


[fb-post-embed url=" https://www.facebook.com/OfficialDGISPR/photos/a.1656988187931962.1073741828.1656878391276275/1712834009014046/?type=3"]

آئی ایس پی آر کے مطابق جرمنی کی نمائندہ خصوصی سبلین سپاروسیر نے آرمی چیف سے ملاقات میں خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کی خدمات کو بھی سراہا۔
Load Next Story