دیہی علاقوں میں بھی انسداد خسرہ مہم شروع کردی ہےوزیر صحت

اندرون سندھ کے علاقوں میں خسرہ وائرس اپنی پوری شدت سے حملہ آور ہے.

رپورٹس آنے کے بعد مرض پھیلنے کی وجوہات کا تعین کیا جاسکے گا،ڈاکٹر صغیر فوٹو: فائل

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمدانسداد خسرہ مہم کی نگرانی کیلیے اندرون سندھ پہنچ گئے ۔

جہاں انھوں نے خسرہ مہم کے دوران دیے گئے اہداف کا جائزہ لیا، ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ سردیوں میں خسرہ کا وائرس شدت اختیار کرتا ہے اور اس وقت اندرون سندھ میں خسرہ وائرس اپنی پوری شدت سے حملہ آور ہے۔




تاہم محکمہ صحت نے انسداد خسرہ مہم کا دائرہ کاروسیع کردیا ہے اندرون سندھ کے دیہی علاقوں میں بھی مہم شروع کردی گئی ہے، متاثرہ اضلاع میں خسرہ کا شکار ہونے والے بچوں کے سیمپل ٹیسٹ کیلیے بھیج دیے گئے ہیں اور رپورٹس آنے کے بعد اس مرض کی وبا پھیلنے کی وجوہات کا تعین کیا جاسکے گا، انھوں نے بتایا کہ سندھ کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ادویات ڈاکٹرزکی موجودگی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

تمام اضلاع میں ان کی طلب کے مطابق ویکسین فراہم کی گئی ہے اور اگر مزید کسی ضلع کو ویکسین کی ضرورت ہوئی تو وہ بھی فراہم کردی جائے گی جبکہ خسرہ کی دوسری ڈوز کی فراہمی کیلیے فنڈز کے حصول کیلیے اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ بچوں کو خسرہ ویکسین کی دوسری ڈوزکی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔
Load Next Story