بھارتی بورڈ کو فوری طور پر چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کے اعلان کا حکم
چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کے اعلان میں تاخیری حربوں سے دنیا بھر میں منفی پیغام جا رہا ہے، بھارتی سپریم کورٹ کمیٹی
NEW DELHI:
بھارتی سپریم کورٹ کی مقرر کردہ کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز نے فوری طور پر سلیکشن پینل کا اجلاس بلا کر چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کے اعلان کا حکم دے دیا۔
بھارتی سپریم کورٹ کی مقرر کردہ کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز کے مطابق چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کے اعلان میں تاخیری حربوں سے دنیا بھر میں منفی پیغام جا رہا ہے لہذا جلد از جلد اسکواڈ کا اعلان کیا جائے جب کہ کمیٹی نے ویرات کوہلی کو بھی بھارت کے چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ دوسری جانب راہول ڈریوڈ اور سچن ٹنڈولکر سمیت12 سابق پلیئرز نے بھی چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی شرکت کی حمایت کردی ہے۔
یاد رہے کہ بھارت واحد ملک ہے جس نے آئی سی سی کی مقرر کردہ 25 اپریل کی ڈیڈ لائن تک اپنے اسکواڈ کا انتخاب نہیں کیا۔