پیپلز پارٹی کے ایم این اے افضل سندھو تحریک انصاف میں شامل
پارلیمنٹ میں موجود کسی جماعت سے اتحاد نہیں کریں گے،عمران خان
پیپلز پارٹی کے بہاولنگر سے رکن قومی اسمبلی افضل سندھو نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے جبکہ عمران خان نے کہا ہے کہ شریف فیملی کےاثاثے گزشتہ 7برسوں میں 40کروڑ سے بڑھ کر 15ارب ہوگئے،
نواز شریف خود مقروض مگر ان کے بیٹے کے لندن میں 50ارب روپے کے اثاثے ہیں، پارلیمنٹ میں بیٹھی کسی جماعت سے اتحاد نہیں کریں گے، عبوری سیٹ اپ غیر جانبدار ہونا چاہیے، خادم اعلیٰ اور نواز شریف اپوزیشن میں ہوں تو انہیں جمہوریت یاد آ جاتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز اپنی رہائشگاہ پر افضل سندھو کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر شاہ محمود قریشی، شفقت محمود، احسن رشید اور حسین جہانیاں گردیزی بھی موجود تھے۔ عمران خان نے کہاکہ ہماری پارٹی کے ارکان کے اثاثے ویب سائٹ پر پیش کیے جا رہے ہیں، شہباز شریف اگر واقعی پنجاب میں کام کرنا چاہتے ہیں تو اپنے ارکان اسمبلی کے اثاثے ویب سائٹ پر ڈالیں، مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق عمران خان نے کہا کہ عبوری سیٹ اپ قائم ہوتے ہی بڑی پارٹیاں چھوٹی ہوجائیں گی۔