چین کیلیے موافق رائے پاکستان 10ممالک میں سرفہرست
جاپان، ترکی، امریکا، اٹلی، جرمنی، اسرائیل کے عوام چین کوناپسند کرتے ہیں، پیوریسرچ
چینی معیشت کی تیزی سے ترقی کے پیش نظر زیادہ سے زیادہ لوگوں کا خیال ہے کہ چین عالمی برتر سپرطاقت کے طورپر امریکا کو پیچھے چھوڑ دے گا اور دنیا چین کے بارے میں کیا سوچتی ہے؟
پیو ریسرچ سینٹر کی طرف سے 39 ممالک کے سروے کے مطابق درجہ ذیل 10ممالک میں چین کیلیے انتہائی موافق رائے پائی جاتی ہے:
پاکستانی عوام چین کو سب سے زیادہ پسند کرتے ہیں، چین کو پسند کرنیوالے ممالک کے عوام کا تناسب حسب ذیل ہے، پاکستان (81فیصد)، ملائیشیا (81فیصد)، کینیا (78 فیصد)، سینیگال (77 فیصد)، نائیجریا (76فیصد)، انڈونیشیا (70فیصد) ، گھانا (67 فیصد )، برازیل (65 فیصد)، تیونس (63 فیصد)، چلی (62 فیصد)۔
چین سے سب سے زیادہ نفرت کرنیوالے سرفہرست10ممالک کے نام حسب ذیل ہیں۔
جاپانی عوام میں چین کے بارے میں سب سے زیادہ منفی رائے پائی جاتی ہے، 95 فیصد جاپانی عوام چین کو ناپسند کرتے ہیں، جاپان (95فیصد )، ترکی (73 فیصد)، امریکا (73فیصد)، اٹلی (72 فیصد)، جرمنی (72 فیصد)، چیک جمہوریہ (66 فیصد)، اسرائیل (72 فیصد)، اردن (60 فیصد )، فرانس (56 فیصد) اور کینیڈا میں 57فیصد افراد چین کو ناپسند کرتے ہیں۔