دہری شہریتمزید 20ارکان کی فہرست سپریم کورٹ میں پیش

کئی ارکان ابھی اسمبلی میں موجودہیں،سابق رکن قومی اسمبلی شہنازشیخ کاچیف جسٹس کوخط

کئی ارکان ابھی اسمبلی میں موجودہیں،سابق رکن قومی اسمبلی شہنازشیخ کاچیف جسٹس کوخط ڈیزائن ارم شیخ

سابق رکن قومی اسمبلی شہناز شیخ نے سپریم کورٹ میں دہری شہریت رکھنے والے مزید 20 ارکان پارلیمنٹ کی فہرست پیش کردی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو لکھے گئے ایک خط میں شہناز شیخ نے کہاکہ ڈاکٹر عاصم حسین سمیت رکن پارلیمنٹ شبین رضوی، آریش کمار، طیب حسین، ندیم احسن، حیدرعباس رضوی، عبدالمعید صدیقی، فوزیہ اعجاز، طاہرعلی جاوید، جمیل اشرف، مراد علی شاہ، صادق علی میمن، محمد علی شاہ، عسکری رضوی، رضا ہارون، انجینئر جاوید اقبال سرکئی، فائزہ اصغر، دونیا عزیز، عارف عزیز شیخ اور جمیل ملک دہری شہریت رکھتے ہیں۔




شہناز شیخ کے مطابق عدالت حتمی فیصلے تک ان سے تنخواہیں اور مراعات واپس لینے کے حکم پر عمل روک دے کیونکہ ان ارکان سے واجبات وصول کرنے کا حکم نہیں دیا گیا۔ شہناز شیخ نے دعوی ٰکیا ہے کہ دہری شہریت والے چند ارکان اب بھی اسمبلی میں موجود ہیں۔ شہناز شیخ نے خط میں لکھا کہ استعفیٰ دینے کے باوجود ان کے ساتھ انصاف نہیں ہوا اور دہری شہریت کے حامل ارکان اسمبلی کے ساتھ مساوی سلوک نہیں کیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ متعدد ارکان پارلیمنٹ کو اپنی مراعات واپس کرنے کو بھی نہیں کہا گیا۔ انھوں نے خط میں نے مطالبہ کیا ہے کہ نظرثانی اپیل کا فیصلہ ہونے تک تنخواہ اور مراعات واپس لینے کی کارروائی روکی جائے۔

 
Load Next Story