شہریارخان نے عمران خان اور جاوید میانداد سے متعلق بیان کی وضاحت کردی

قائمہ کمیٹی کےسامنےعمران خان اورجاوید میانداد کےحوالےسے میرےبیان کوتوڑمروڑ کرپیش کیاگیا،چیرمین پی سی بی

قائمہ کمیٹی کےسامنےعمران خان اورجاوید میانداد کےحوالےسے میرےبیان کوتوڑمروڑ کرپیش کیاگیا،چیرمین پی سی بی ۔ فوٹو فائل

لاہور:
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریارخان نے عمران خان اور جاوید میانداد سے متعلق بیان کی وضاحت کردی۔

چیرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے سامنے عمران خان اور جاوید میانداد کے حوالے سے ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کے سامنے دیئے گئے بیان میں کہا تھا کہ مصباح الحق اعداد و شمار کے اعتبار سے کامیاب ترین کپتان جب کہ عمران خان متاثر کن کپتان اور پاکستان کے ہیرو ہیں اور جاوید میانداد کے حوالے سے انہوں نے کہا تھا کہ وہ عظیم کھلاڑی ہیں لیکن ہر عظیم کھلاڑی کیلئے اچھا کوچ ہونا ضروری نہیں ہوتا۔


اس خبر کو بھی پڑھیں :قائمہ کمیٹی کی چیئرمین پی سی بی پر تند و تیز سوالات کی بوچھاڑ

واضح رہے کہ قائمہ کمیٹی نے پی سی بی عہدیداران سے قومی ٹیم کی خراب کارکردگی، پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اور دیگر امور کے حوالے سے تند و تیز سوالات کیے تھے۔
Load Next Story