برطانوی شہزادہ ہیری افغانستان میں فرائض انجام دینے کے بعد برطانیہ روانہ
شہزادہ ہیری اس سے قبل بھی 2007 سے 2008 کے درمیان افغانستان میں فوجی ذ مہ داری سرانجام دے چکے ہیں
افغانستان میں اپنی فوجی ذمہ داریوں کا عرصہ پورا کرنے کے بعد 28 سال کے برطانوی شہزادہ ہیری برطانیہ روانہ ہو گئے ۔
افغانستان کے صوبے ہلمند سے برطانیہ روانگی سے قبل ایک انٹرویو میں شہزادہ ہیری کا کہنا تھا کہ بطور ہیلی کاپٹر پائلٹ انہوں نے اپنی ڈیوٹی کے دوران افغانستان میں کئی انتہا پسندوں کو ہلاک کیا، شہزادہ ہیری دوسری مدت کے لئے افغانستان میں اپنی فوجی ذمہ داریاں سر انجام دینے آئے تھے اس دوران انہوں نے 20ہفتے قیام کیا۔
شہزادہ ہیری اس سے قبل بھی 2007 سے 2008 کے درمیان افغانستان میں فوجی ذ مہ داری سرانجام دے چکے ہیں، پہلی مدت کے دوران پرنس ہیری نے افغانستان میں 10 ہفتے قیام کیا تھا۔