پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 55 شدت کا زلزلہ

زلزلے کا مرکز تاجکستان کے سرحدی علاقے میں 388 کلومیٹرگہرائی میں تھا، قومی زلزلہ پیما مرکز

زلزلے میں کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ فوٹو: فائل

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جن کہ شدت ریکٹر اسکیل پر 5.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، جس کی وجہ سے املاک کو نقصان پہنچا ہے تاہم کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

قومی زلزلہ پیما مرکز کا کہا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.5 ریکارڈ کی گئی، جب کہ اس کا مرکز تاجکستان کے سرحدی علاقے میں 388 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔ اس زلزلے سے کچھ دیر قبل بھی زلزلہ آیا تھا جس کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی تھی۔
Load Next Story