عامر خان کی ’’دنگل‘‘ چین میں بھی چھا گئی

چین میں نمائش کے پہلے ہی روز ’’دنگل‘‘ نے 15 کروڑ کی کمائی کرلی

چین میں نمائش کے پہلے ہی روز ’’دنگل‘‘ نے 15 کروڑ کی کمائی کرلیم فوٹو؛ فلم پوسٹر

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم ''دنگل'' چین میں بھی نمائش کے لیے پیش کردی گئی جہاں فلم نے پہلے روز ہی باکس آفس پر15 کروڑ سے زائد کی کمائی کرلی۔

بالی ووٖ اسٹار عامر خان دنیا بھر میں مقبول ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی فلمیں چین میں بھی پسند کی جاتی ہیں جب کہ عامر خان واحد بھارتی اداکار ہیں جن کی فلمیں چین میں بھی نمائش کے لیے پیش کی جاتی ہیں اسی لیے اب بھارت میں دھوم مچانے کے بعد عامر خان کی ''دنگل'' چین میں بھی تہلکہ مچارہی ہے۔


عامر خان کی فلم ''دنگل'' چینی زبان میں ڈپ کرکے 7 ہزار سے زائد سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی گئی ہے اور فلم نے نمائش کے پہلے روز ہی چینی باکس آفس پر دھوم مچاتے ہوئے 15 کروڑ سے زائد کی کمائی کرلی ہے۔ ''دنگل''نے فلم ''پی کے''کے پہلے روز7 کروڑ 70 لاکھ کمائی کاریکارڈ بھی توڑ دیا ہے جس کے بعد فلمی پنڈتوں نے ''دنگل'' کے 100 کروڑ کمائی سے زیادہ کی پیش گوئی کردی ہے۔



واضح رہے کہ فلم ''دنگل'' میں عامر خان نے پہلوان کا کردار نبھایا ہے ۔
Load Next Story