ایل اوسی پربھارتی اشتعال انگیزی امن واستحکام کیلیے خطرہ ہے دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ کی شدید مذمت کی
ترجمان دفتر خارجہ نے ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کنٹرول لائن پر بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نکیال سیکٹرمیں بھارتی فائرنگ سے 4 شہری زخمی ہوئے جب کہ 65 سال کی خاتون برکت بی بی اور12 سالہ لڑکا احسن نذیربھی بھارتی فائرنگ کانشانہ بنے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :بھارتی فوج کی ایل او سی پر گولہ باری سے خواتین سمیت 4 افراد زخمی
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت سیزفائرمعاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے جب کہ معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی علاقائی امن اوراستحکام کیلیے خطرہ ہے۔
واضح رہے بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر اشتعال انگیزی کرتے ہوئے نکیال سیکٹر میں گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 4 شہری زخمی ہوئے جب کہ پاک فوج کی جانب سے بھارتی فائرنگ کا بھرپور اور فوری جواب دیا گیا۔