گلوبل وارمنگ ہماری زندگیوں کو یکسر تبدیل کر دے گی
عالمی حدت میں اضافے کے باعث طوفان، بارش اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں اضافہ ہو جائے گا، ماہرین
سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ گلوبل وارمنگ کے موسموں پر اثرات ہمارے طرز زندگی کو حیرت انگیز طور پر تبدیل کر دیں گے۔
ماہرین کے مطابق عالمی حدت میں اضافے کے باعث طوفان، بارش اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں اضافہ ہو جائے گا جب کہ بدلتے موسم سے زیادہ بارشوں کی وجہ سے زمینی کٹاؤ بھی بڑھے گا اور کیچڑ زدہ دریا بارشی پانی کو سمندر تک پہنچائیں گے جس سے سمندر آلودہ ہو جائیں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: گلوبل وارمنگ کے باعث سمندر تیزی سے گرم ہورہے ہیں، تحقیق
ماہرین کے مطابق عالمی حدت میں جتنا اضافہ ہوتا جائے گا جانوروں کے قد بھی چھوٹے ہوتے جائیں گے لیکن ایسا فوری طور پر تو نہیں ہو گا بلکہ یہ ایک بتدریج عمل ہے جو اس سے پہلے بھی ہوچکا ہے۔ موسمیاتی تبدیلیاں دنیا بھر کے صحراؤں پر کچھ یوں اثرانداز ہوں گی کہ صحرا بنجر اور ویران نہیں رہیں گے بلکہ وہاں گھاس بھی اُگے گی اور پھول بھی کھلیں گے، یہی نہیں حدت میں معمولی اضافہ بھی چیونٹیوں کی عادات بدل دیتا ہے اور وہ موافق درجہ حرارت ملنے تک زیر زمین ہی رہتی ہیں۔