دیر میں پیپلز پارٹی کے جلسے میں آصف زرداری کی شرکت منسوخ
سیکیورٹی خدشات کے باعث مقامی انتظامیہ نے آصف زرداری کو جلسے میں شرکت کی اجازت نہیں دی
سیکورٹی کلیئرنس نہ ملنے کے باعث پیپلز پارٹی کے جلسے میں سابق صدر آصف علی زرداری کی شرکت منسوخ کر دی گئی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق پیپلز پارٹی آج لوئر دیر میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کر رہی ہے جس میں سابق صدر آصف علی زرداری سمیت مرکزی قیادت کو شرکت کرنا تھی لیکن سیکیورٹی خدشات کے باعث مقامی انتظامیہ نے آصف زرداری کو جلسے میں شرکت کی اجازت نہیں دی اور انہیں دیر آنے سے منع کر دیا گیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: حکمران لاکھ کوشش کرلیں لیکن وہ بچ نہیں پائیں گے
پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق جلسے میں آصف علی زرداری کی عدم شرکت کے باعث سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ان کی نمائندگی کریں گے اور ان کے ہمراہ دیگر مرکزی قائدین بھی جلسے سے خطاب کریں گے۔