کراچی کا سمندر بھی درودو سلام کی صداؤں سے گونج اٹھا

کیماڑی سے منوڑہ تک نکالی گئی عظیم الشان ریلی میں بچوں کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

عیدمیلادالنبی کی مناسبت سے کشتیوں کا یہ جلوس جماعت اہلسنت کی جانب سے نکالا گیا۔ فوٹو: محمد عظیم/ ایکسپریس

ربیع الاول کے مبارک ماہ میں عاشقان رسول ﷺ نے کراچی کے سمندر میں جشن عید میلادالنبی منایا۔


عیدمیلادالنبی کی مناسبت سے کشتیوں کا یہ جلوس جماعت اہلسنت کی جانب سے نکالا گیا، سمندر کی موجوں پرچلتی کشتیوں اور ان میں سوار لوگوں نے نبی اکرم حضرت محمد ﷺ سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا۔

کیماڑی سے منوڑہ تک نکالی گئی عظیم الشان ریلی میں بچوں کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی اورسرکاردوعالم سےعقیدت مندی کا اظہار کیا۔ رسول پاک ﷺ کی آمد کے اس انوکھے جشن میں سمندر بھی درود و سلام کی صداؤں سے گونجتارہا۔

Recommended Stories

Load Next Story