امیتابھ اوررشی کپور26 سال بعد ایک بار پھرسلور اسکرین پر جلوہ گرہونے کو تیار
دونوں اداکار’’امر اکبراینتھونی‘‘، ’’کبھی کبھی‘‘، ’’نصیب‘‘، ’’قلی‘‘ اور’’عجوبہ‘‘ جیسی فلموں میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔
بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن اور رشی کپور 26 سال بعد ایک بار پھر ہدایت کار امیش شکلا کی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں۔
بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن اور رشی کپور دونوں ہی ماضی کے سپر اسٹار ہیں جنہوں نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا جس میں ''امر اکبراینتھونی''، ''کبھی کبھی''، ''نصیب''، ''قلی'' اور''عجوبہ'' قابل ذکر ہیں لیکن اب یہ ماضی کی سپر ہٹ جوڑی ایک بار پھر جلوہ گر ہونے کو تیار ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن اور رشی کپور نے نوجوان ہدایت کار امیش شکلا کی فلم ''102 ناٹ آؤٹ'' میں کام کرنے کی حامی بھرلی ہے جس کے بعد اب دونوں 26 سال بعد ایک ساتھ پھر جلوہ گر ہوں گے جب کہ فلم میں امیتابھ بچن رشی کپور کے والد کے کردار میں نظر آئیں گے اور فلم کی کہانی 102 سالہ گجراتی دتاریا وکھاریہ کی زندگی کے گرد گھومتی ہے۔
دوسری جانب لیجنڈری اداکار رشی کپور26 سال بعد ایک ساتھ کام کرنے پر پر جوش ہیں اور انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا ہے۔