مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے چوہدری اخلاق تحریک انصاف میں شامل

چوہدری اخلاق نے 2013 میں خواجہ آصف کے حلقے میں الیکشن جیتا تھا۔

چوہدری اخلاق نے 2013 میں خواجہ آصف کے حلقے میں الیکشن جیتا تھا ۔ فوٹو : فائل

پاکستان تحریک انصاف نے سیالکوٹ سے مسلم لیگ (ن) کی ایک وکٹ گرادی اور ایم پی اے چوہدری اخلاق پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جہاں آج سیالکوٹ میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا جارہا ہے وہیں حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کو بڑا جھٹکا بھی دیا ہے، پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 122 سے منتخب ہونے والے سابق لیگی ایم پی اے چوہدری اخلاق نے وزیراعظم نواز شریف کو چھوڑتے ہوئے عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

تحریک انصاف میں چوہدری اخلاق کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما شیخ عتیق، ہاکی کے سابق اولمپین آصف باجوہ اور دیگر نے بھی شمولیت اختیار کی۔
Load Next Story