امریکا میں سینئر اداکار مظہرعلی دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال میں داخل

ڈاكٹرز كے مطابق مظہر علی كی حالت تشويشناک ہے اور انہیں انتہائی نگہداشت كے شعبہ ميں ركھا گيا ہے۔

مظہر علی گزشتہ كئی سال سے امريكا كے شہر ہيوسٹن ميں مقيم ہيں۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
ٹيلی ويژن كے سينئر ادكار مظہر علی كو امريكا ميں دل كا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال کے انتہائی نگہداشت كے شعبہ میں داخل کرادیا گیا۔


ڈاكٹرز كے مطابق مظہر علی كی حالت تشويشناک ہے اور انہيں انتہائی نگہداشت كے شعبہ ميں ركھا گيا ہے جبکہ مظہر علی كے دوستوں اور فنكاروں نے ان كی جلد صحت يابی كے ليے دعا کی ہے۔

واضح رہے کہ مظہر علی گزشتہ كئی سال سے امريكا كے شہر ہيوسٹن ميں مقيم ہيں، انہوں نے ٹیلی ویژن کے ڈراموں میں کئی یادگار کردار ادا کئے ہیں جس کے باعث وہ عوام میں خاصی شہرت رکھتے ہیں۔
Load Next Story