اگلے ماہ جہیز پر پابندی عائد کر دی جائے گی پرویز خٹک

ہم دینی مدارس میں اصلاحات اور عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں ہرممکن تعاون کو تیار ہیں، وزیراعلیٰ پختونخوا

ہم دینی مدارس میں اصلاحات اور عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں ہرممکن تعاون کو تیار ہیں، وزیراعلیٰ پختونخوا۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے نوشہرہ میں فارغ التحصیل حفاظ کی دستار بندی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کرپشن سے پاک شفاف نظام حکومت کیلیے کوشاں ہیں جس کا اولین مقصد انسانی فلاح و بہبود اور اداروں کی مضبوطی ہے اور یہی ہمارے آفاقی مذہب کا اولین درس بھی ہے اس لیے ہم اب جہیز پر پابندی کا قانون لا رہے ہیں جس پر کام شروع کر دیا گیا اور اگلے مہینے اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، یہ قانون امیر غریب سب کیلیے یکساں اور بلاامتیاز ہوگا۔


پرویز خٹک نے کہا ہے کہ دینی تعلیم ہی دراصل اعلیٰ ترین تعلیم ہے جو مسلمان کو دنیا و آخرت کی روشنی دینے کے ساتھ انسانیت کی معراج پر بھی پہنچاتی ہے علما سے درخواست ہے کہ وہ اسلام کے فلاحی اور عادلانہ نظام کو معاشرے میں لاگو کرنے کی کوششوں میں ہماری رہنمائی کریں، ہم دینی مدارس میں اصلاحات اور عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں ہرممکن تعاون کو تیار ہیں۔

 
Load Next Story