شہباز شریف نےعمران خان کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا
عمران خان نے شہباز شریف کی ساکھ کو مجروح کیاجس پر وہ معافی مانگیں بصورت دیگر 10 ارب روپے ادا کریں، نوٹس میں موقف
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے رشوت کی پیشکش کے الزام پر چیرمین تحریک انصاف عمران خان کو 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس بھجوایا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی جانب سے 10 ارب روپے کی پیشکش کا الزام بے بنیاد ہے، عمران خان نے لگائے گئے الزامات میں ایک دوست کا بھی ذکر کیا، ان کا مؤکل ایک صوبے کا سربراہ اور سیاست میں انتہائی اہم کردار کا حامل ہے، عمران خان نے الزام لگا کر ان کی ساکھ کو مجروح کیا ہے جس پر وہ شہباز شریف سے معافی مانگیں، عمران خان اگر وزیراعلی پنجاب سے معافی نہیں مانگتے تو 10 ارب روپے ہرجانہ دیں۔
واضح رہے کہ عمران خان نے الزام لگایا تھا کہ پاناما لیکس پر زبان بند رکھنے کے لیے شہباز شریف نے اپنے ایک دوست کے ذریعے انہیں 10 ارب روپے رشوت کی پیشکش کی تھی۔