اسپاٹ فکسنگ اینٹی کرپشن یونٹ نے محمد نواز کو بھی طلب کرلیا

محمد نوازکو کوڈ کی ممکنہ خلاف ورزی کے حوالے سے وضاحت کیلئے یونٹ کے سوالوں کے جواب دینے ہوں گے

محمد نوازکو کوڈ کی ممکنہ خلاف ورزی کے حوالے سے وضاحت کیلئے یونٹ کے سوالوں کے جواب دینے ہوں گے ۔ فوٹو : فائل

پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے کرکٹر محمد نواز کو بھی تفتیش کیلیے طلب کر لیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ نے محمد نواز کو نوٹس جاری کردیا ہے اور انہیں یہ نوٹس اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 4.3 کے تحت جاری کیا گیا ہے۔ کرکٹر محمد نوازکو کوڈ کی ممکنہ خلاف ورزی کے حوالے سے وضاحت کیلئے یونٹ کے سوالوں کے جواب دینے ہوں گے جس کیلئے انہیں 11 مئی کو طلب کر لیا گیا ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں :اسپاٹ فکسنگ معاملے پربورڈ کے پاس کوئی ثبوت نہیں

واضح رہے کہ پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں محمد عرفان کو ایک سال معطلی اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی جا چکی ہے۔ شرجیل خان، خالد لطیف اور شاہ زیب حسن کی جانب سے الزامات تسلیم کرنے سے انکار پر ان کے کیسز ٹربیونل میں زیر سماعت ہیں جب کہ پی سی بی کی جانب سے فکسنگ کے مرکزی کردار قرار دیئے جانے والے ناصر جمشید انگلینڈ میں ضمانت پر رہا اور ان کا پاسپورٹ نیشنل کرائمز ایجنسی کی تحویل میں ہے، انہوں نے ٹربیونل کو اپنا بیان وڈیو لنک یا اپنے وکیل کے ذریعے جمع کروانا ہے۔
Load Next Story