افغانستان کی جانب سے تحفظات دور کئے جانے تک چمن بارڈر بند رہے گا سرتاج عزیز
افغان فورسز نے بے گناہ اورمعصوم شہریوں کو نشانہ بنایا ہے، سرتاج عزیز
KARACHI:
مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ جب تک افغان حکومت پاکستان کے تحفظات دور نہیں کرتی تب تک چمن بارڈر بند رہے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں تعینات افغان سفیرعمر ذخیل وال نے مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران پاک افغان تناوٴ کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ، اس موقع پر مشیر خارجہ نے افغان سفیر کو پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا۔
مشیرخارجہ سرتاج عزیزنے کہا کہ افغان وزیرخارجہ کو پاکستانی حکام سے مسئلہ اٹھانا چاہیے تھا، افغان فورسز نے بے گناہ اورمعصوم شہریوں کو نشانہ بنایا لیکن اب جب تک افغان حکومت پاکستان کے تحفظات دورنہیں کرتی باب دوستی بند رہے گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: پاک افغان بارڈر پانچویں روز بھی بند
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے افغان بارڈرفورسزکی جانب سے پاکستان میں مردم شماری ٹیم کو نشانہ بنایا گیا تھا اورفائرنگ اور گولہ باری سے ایف سی اہلکاروں سمیت 11 پاکستانی شہید جب کہ 46 افراد زخمی ہوئے تھے۔