نسل پرستانہ نعرے بازی نے فٹبالر کو رلا دیا

میچ کے دوران شائقین نے بوکا جونیئرز کے فٹبالر فرینک فابرا کو نسلی تعصب پر مبنی جملے کہے

میچ کے دوران شائقین نے بوکا جونیئرز کے فٹبالر فرینک فابرا کو نسلی تعصب پر مبنی جملے کہے . فوٹو : فائل

ارجنٹائن میں نسل پرستانہ جملے بازی نے فٹبالر کو اشکبار کر دیا۔

ایستاڈیو میں جاری فرسٹ ڈویژن فٹبال ٹورنامنٹ میں بوکا جونیئرز اور اسٹوڈیانٹس میں میچ کے دوران شائقین نے بوکا جونیئرز کے فٹبالر فرینک فابرا کو نسلی تعصب پر مبنی جملے کہے، بوکا کے کپتان فرنانڈو گاگو اور دیگر پلیئرز کی جانب سے ریفری کو شکایت کی گئی اور نعرے بازی کی جگہوں کی نشاندہی کی لیکن ریفری ٹروکو نے میچ جاری رکھا۔


اس خبر کو بھی پڑھیں :برازیلین فٹبالرایورٹن کی آنکھوں میں آنسو آگئے

میچ جاری رکھنے کے فیصلے کے حوالے سے ریفری کو تنقید کا سامنا ہے اور فرنانڈو گاگو نے فیصلے کو چیلنج کیا ہے، ریفری نے کہا کہ جملے بازی انفرادی سطح پر ہوئی جس کی وجہ سے میچ روکنا مناسب نہ سمجھا۔ میچ ختم ہونے پر متاثرہ فٹبالر فرینک فابرا اشکبار آنکھوں کے ساتھ میدان سے باہر آئے۔ کلب نے ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن کے سامنے معاملہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
Load Next Story