پاکستان آئندہ چند سالوں میں ایشین ٹائیگربن جائے گا وزیراعظم نوازشریف

پاکستان چند سال میں خطے کی بڑی اور مضبوط معیشت بن جائے گا، وزیراعطم

اپوزیشن نے خود کچھ نہیں کیا لیکن ہمارے ترقیاتی کاموں پر داد تو دے دیں، وزیراعظم نواز شریف۔ فوٹو: اسکرین گریب

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان جس تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے تو آئندہ چند سالوں میں ایشین ٹائیگر بن جائے گا۔

وزیراعظم نواز شریف موٹر وے ایم تھری کی تعمیر کی کوالٹی کا جائزہ لینے کے لئے ننکانہ صاحب پہنچے جہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ہر جگہ منصوبنے بن رہے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں کسی نے بھی اتنے بڑے پیمانے پر سڑکیں، موٹر ویز، ہائی ویزنہیں بنائے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی جلد موٹر ویز بنائی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ گوادر سے خنجراب تک 2600 کلو میٹر لمبی ہائی وے بن رہی ہے جس سے چین اور وسطی ایشیا براہ راست گوادر سے مل جائیں گے، ان منصوبوں سے دیگر ملکوں کی معیشت کو بھی فائدہ ہو گا اور ہماری معیشت بھی ترقی کرے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: اللہ پاکستان کی ترقی کا راستہ روکنے والوں کو ہدایت دے، وزیراعظم


وزیراعظم نے کہا کہ پچھلی حکومتوں نے خود تو کوئی منصوبہ نہیں بنایا البتہ ملک میں دہشت گردی ضرور پروان چڑھی لیکن ہم نے دہشت گردی کو روکا اور آج کراچی میں دوبارہ سے تجارتی رونقیں بحال ہونا شروع گئی ہیں، آج بلوچستان بھی خوشحالی کی جانب رواں دواں ہے، موجودہ حکومت جو کام کر رہی ہے وہ نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کا سلسلہ ملک سے باہر بھی لے کر جائیں گے اور آئندہ چند سالوں میں پاکستان خطے کی بڑی مضبوط طاقت بن جائے گا اور اسی منصوبے کو میں ایشین ٹائیگر کہتا ہوں۔ مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آئیں دیکھیں کہ کس طرح کا انقلاب آ رہا ہے، اپوزیشن کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں اور موٹر وے کا جائزہ لیں، خود کچھ نہیں بنایا لیکن ہم بنا رہے ہیں تو کم از کم داد تو دے دیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: لوڈ شیڈنگ کے خلاف وہی لوگ احتجاج کررہے ہیں جو اس کے ذمہ دار ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم نواز شریف نے مزید کہا کہ پچھلی حکومتیں تو بجلی اپنے ساتھ ہی لے گئیں لیکن ہم بجلی کے متعدد پیداواری منصوبوں پر کام کر رہے ہیں اور سستی بجلی لا رہے ہیں، ترقی کے منصوبوں سے غریبوں اور نوجوانوں کا فائدہ ہو گا اور خوشحالی آئے گی، ہم عوام کی خدمت کے مشن پر پوری طرح رواں دواں ہیں، رکاوٹوں سے نہ پہلے گھبراتے اور نہ آئندہ گھبرائیں گے، آپ رکاوٹیں ڈالتے جائیں اور ہم اپنا مشن جاری رکھیں گے۔

Load Next Story