اعتزاز احسن کا ڈی جی آئی ایس پی آر سے استعفے کا مطالبہ
حکومت مریم نوازکوبچانےمیں کامیاب ہوگئی ، رہنما پیپلزپارٹی
پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزازاحسن نے نیوز لیکس کے معاملے پر ڈی جی آئی ایس پی آرسے استعفے کا مطالبہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے نیوز لیکس کے معاملے پر حکومت اور فوج کے درمیان معاملات طے پانے اور آئی ایس پی آر کی جانب سے ٹوئٹ واپس لینے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مریم نوازکوبچانےمیں کامیاب ہوگئی، حکومت کے نوٹی فکیشن میں کوئی خاص فرق نہیں اور اس میں بھی ان ہی 5 لوگوں کا ذکر ہے جن میں سے 3 کو قربانی کا بکرا بنایا گیا۔ انہوں نے ٹوئٹ واپس لینے پر ڈی جی آئی ایس پی آر سے استعفے کا مطالبہ کیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ پریس ریلیز کوبنیاد بنا کرفوج اورحکومت کو آمنےسامنے کھڑا کردیا گیا، آئی ایس پی آر
واضح رہے نیوز لیکس کے معاملے پر حکومت اور فوج میں تمام معاملات طے پانے کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہماری پریس ریلیز کوبنیاد بنا کرفوج اورحکومت کو آمنےسامنے کھڑا کردیا گیا جب کہ آئی ایس پی آر نے نیوز لیکس کے معاملے پر 29 اپریل کی ٹوئٹ بھی واپس لے لی۔