عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ نے چین میں بھی کمائی کا ریکارڈ بنادیا
فلم نے چین میں 5 روز میں 123 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم ''دنگل''نے بھارت کے بعد چینی باکس آفس پر بھی دھوم مچادی اور فلم نے 5 روز میں 123 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا۔
عامرخان بھارت کے علاوہ چین میں بھی کافی مقبول ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کی فلموں کو چین میں بھی بے حدپسند کیا جاتا ہے جب کہ فلم ''پی کے'' کی کامیابی کے بعد ''دنگل'' کو بھی چین میں نمائش کے لیے پیش کردیا گیا جس نے وہاں بھی دھوم مچادی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:عامر خان کی ''دنگل'' چین میں بھی چھا گئی
عامر خان کی فلم ''دنگل''نے بھارت میں ریکارڈز بنانے کے بعد اب چین میں بھی ریکارڈز بنانے شروع کردیئے ہیں اور فلم نے 5 روز میں ہی 123 کروڑ67 لاکھ کی کمائی کرکے ''پی کے'' کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جب کہ ''دنگل'' چین میں تیزی سے 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی پہلی بھارتی فلم بن گئی ہے۔
دوسری جانب ''دنگل'' نے بھارت اور چین سمیت دنیا بھر میں مجموعی طور پر 867 کروڑ کا بزنس کرکے فلم ''پی کے'' کو بھی مات دے دی ہے اور سب زیادہ کمائی کرنے والی بالی ووڈ فلم بن گئی ہے۔
واضح رہے کہ فلم ''دنگل'' کوچینی زبان میں ڈب کرکے پیش کیا گیا ہے جس کی تشہیر کے لیے عامر خان خود چین پہنچے تھے۔