ملک بھر میں شب برأت عقیدت واحترام سے منائی گئی

شب برأت کے موقع پر ملک بھر میں مساجد اور دیگر عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔

سڑکوں پر ہونے والی محافل کے لیے بھی پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی: فوٹو : فائل

شب برأت ملک بھر میں نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی جہاں شہریوں نے رات گئے قبرستان جاکر اپنے پیاروں کے ایصال ثواب کے لیے قبروں پر حاضری اور فاتحہ خوانی کی۔


ملک بھر کی تمام چھوٹی، بڑی مساجد میں محافل اور ذکر الٰہی کی تقاریب میں علمائے کرام اور مقررین شب برأت کی فضیلت بیان کرتے رہے جب کہ لاکھوں شہریوں نے قبرستانوں میں اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی، قبرستانوں کے باہر استقبالیہ کیمپ لگائے گئے، شب برأت کے اجتماعات میں اللہ تعالیٰ کے حضور گناہوں سے توبہ، بخشش و مغفرت، ایمان و سلامتی اور عالم اسلام کی سلامتی کیلیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

شب برأت کے موقع پر ملک بھر میں مساجد اور دیگر عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے، قبرستانوں کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی جب کہ حساس علاقوں میں واقع مساجد پر خصوصی سیکیورٹی زون قائم کیے گئے۔ اس کے علاوہ سڑکوں پر ہونے والی محافل کے لیے بھی پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی۔
Load Next Story