مولانا اعظم طارق کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار
سبطین کاظمی کو بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش میں اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا
مولانا اعظم طارق کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم سبطین کاظمی کو بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مولانا اعظم طارق کے قتل کے الزام میں ملوث مرکزی ملزم سبطین کاظمی کو بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔ سبطین کاظمی اسلام آباد سے مانچسٹر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ ایف آئی اے نے اس کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
واضح رہے کہ مولانا اعظم طارق کو 14 برس قبل اکتوبر 2003 میں اسلام آباد میں داخل ہوتے ہوئے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا اور اس کیس میں متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے لیکن مرکزی ملزم سبطین کاظمی اس وقت سے روپوش تھا اور پولیس نے بھی اسے اشتہاری قرار دیدیا تھا۔