جیلوں کواصلاحی مرکز بنانے کی اشدضرورت ہے قائم علی شاہ
قیدیوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے، وزیر اعلیٰ ہائوس میں منظور وسان سے گفتگو
وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ جیلوں کو اصلاحی مرکز بنانے کی اشد ضرورت ہے اور اس کے ساتھ مختلف جیلوں میں قیدیوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے ۔
وہ منگل کو صوبائی وزیر جیل خانہ جات منظور حسین وسان سے گفتگو کررہے تھے جنھوں نے وزیراعلیٰ ہائو س میں ان سے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی اور صوبے کی جیلوں کی حالت سے متعلق محکمے کے حالیہ اقدامات اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔
منظور وسان نے وزیراعلیٰ سندھ کو صوبے کی جیلوں کے تحفظ کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات اور جیلوں میں سہولتوں کی فراہمی کے بارے میں بھی آگاہی دی ۔ملاقات کے دوران قیدیوں کے تحفظ کے لیے پلان اور دیگرمتعلقہ مسائل پر بھی بات چیت کی گئی۔ منظور وسان نے اپنے حلقے سے متعلق مسائل بھی پیش کیے، جن پر وزیراعلیٰ سندھ نے فوری عملدرآمد کے احکام دیے۔