میٹروبس پروجیکٹ سے جدید سفری سہولتیں ملیں گینوازشریف
ن لیگ کی پنجاب حکومت عوامی حکومت ہے جو عوام کو ریلیف دینے کیلیے وسائل خرچ کر رہی ہے
مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا میٹرو بس پروجیکٹ پاکستان میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی پنجاب حکومت کی کارکردگی لائق تحسین ہے، میٹر وبس پروجیکٹ مسلم لیگ (ن) کی پنجاب حکومت کا عوام کیلیے بہترین تحفہ ہے، میٹرو بس سروس کے اجرا سے شہریوں کو آرام دہ ،با کفایت اور جدید سفری سہولیات میسر آئیں گی، عام آدمی کیلیے عالمی معیار کی جدید سفری سہولیات کی فراہمی سے ثابت ہوتا ہے کہ پنجاب حکومت حقیقی معنوں میں ایک عوامی حکومت ہے جو وسائل عوام کو ریلیف اور سہولیات کی فراہمی پر صرف کر رہی ہے۔ وہ ماڈل ٹائون میں مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹریٹ میں اعلی سطح کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔
اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف کو میٹرو بس پروجیکٹ پر پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی۔ اجلاس میں ارکان اسمبلی احسن اقبال، حمزہ شہباز شریف، پرویز ملک، سینیٹر پرویز رشید، طارق عظیم ، انوشہ رحمٰن، خواجہ احمد حسان، خواجہ عمران نذیر ،مہر اشتیاق احمد اوردیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔وزیر اعلی شہباز شریف نے بتایا کہ میٹرو بس منصوبے پر دن رات کام جاری ہے۔ میٹر وبس پروجیکٹ پر وہ عناصر تنقید کر رہے ہیں جو عام آدمی کی فلاح و بہبود نہیں چاہتے۔