چیف جسٹس نے کراچی میں کمسن ملازمہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا نوٹس لے لیا
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے واقعے پر آئی جی سندھ نے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی ہے
چیف جسٹس پاکستان نے كراچی میں 12 سالہ بچی كے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعے کا از خود نوٹس لے لیا۔
نمائندہ ایکسپریس کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے صوبہ سندھ كے ضلع كشمور كی تحصیل كندھكوٹ كی رہائشی 12سالہ بچی كے ساتھ کراچی میں ہونے والی اجتماعی زیادتی كے بارے میں شائع میڈیا رپورٹس کا نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس پاکستان نے واقعے پر آئی جی سندھ نے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔
واضح رہےکہ گزشتہ دنوں کراچی کے ایک گھر میں 12 سالہ ملازمہ بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی خبریں سامنے آئی تھیں جس میں گھر کے رہائشی مردوں نے بچی کو نشہ آور چیز دے کر اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی تھی۔