کنٹرول لائن پاکستان نے مبصرگروپ ہٹانے کی تجویز مسترد کردی

کسی بھی پاک بھارت معاہدے کا مبصر گروپ کے کردار پر کوئی اثر نہیں پڑیگا،مسعود خان

کسی بھی پاک بھارت معاہدے کا مبصر گروپ کے کردار پر کوئی اثر نہیں پڑیگا،مسعود خان فوٹو: فائل

پاکستان نے بھارت کے ایک اور حربے کو ناکام بناتے ہوئے لائن آف کنٹرول سے اقوام متحدہ کے مبصر گروپ کو ہٹانے کی تجویز مسترد کر دی ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب مسعود خان نے سیکیورٹی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پرسیزفائرکی نگرانی کیلیے تعینات اقوام متحدہ کے مبصر گروپ کو ہٹانے کی تجویز نا قابل قبول ہے۔




انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین ہونے والے کسی بھی معاہدے کا مبصر گروپ کے کردار پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق بدستور اپنے فرائض انجام دیتا رہے گا۔ بھارت کا کہناتھا کہ1971 میں کیے گئے معاہدے کے بعد لائن آف کنٹرول کا وجود باقی نہیں رہا۔
Load Next Story