ایکسپریس نیوزرمضان المبارک میں منفرد نشریات کا اہتمام کرے گا
رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی نامور شاعر وصی شاہ کرینگے، علما اور نعت خواں شریک ہوں گے
رحمتوں اور برکتوں کا وہ بابرکت مہینہ آنے والا ہے جس کا ہر مسلمان بے صبری سے انتظار کرتا ہے۔
ایکسپریس نیوز نیٹ ورک نے ہر سال کی طرح اس بار بھی نے اپنی روایت برقرا ر رکھتے ہوئے برکتوں کے مہینے میں مسلمانوں کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلیے ہمیشہ کی طرح منفرد نشریات کا اہتمام کیا ہے۔ رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کے فرائض پاکستان کے نامور شاعر اور میزبان وصی شاہ سر انجام دیں گے۔ شام 4 بجے سے شروع ہونیوالی افطار ٹرانسمیشن میں ملک کے جید علما بھی شریک ہونگے جو اپنے علم اور معلومات سے سب کو فیض یاب کریں گے۔ رمضان ٹرانسمیشن میں مولانا رومی کی حکایات اور انکی مثنوی کو بھی شامل کیا جائیگا جبکہ ایسے موضوعات پر گفتگو کی جائیگی جنکا تعلق ہماری عام زندگی سے ہوتا ہے۔
رمضان ٹرانسمیشن میں عالم دین دین اور دنیا کے اُن پہلوؤں پر روشنی ڈالیں گے جن پر عمل کر کے ہم رمضان اور پورا سال نیکیاں سمیٹ سکیں گے۔ علمائے کرام میں علامہ شہزاد مجددی، مولانا عمران بشیر، ڈاکٹر محسن نقوی، شجاع الدین شیخ اور مولانا ولی خان مظفر شامل ہیں۔ رمضان کے بابرکت مہینے میں نعتوں کا گلدستہ ملک کے نامور نعت خواں پیش کریں گے جن میں صدیق اسماعیل، فصیح الدین سہروردی، صبیح رحمانی ، یوسف میمن اور اویس رضا قادری شامل ہیں۔
رمضان ٹرانسمیشن میں دلوں کو چھو لینے والے پروگرامز ترتیب دیے گئے ہیں جنھیں دنیا میں موجود کروڑوں ناظرین مدتوں یاد رکھیں گے۔ رمضان نشریات میں جدت اور روایت کا حسین امتزاج اس مرتبہ بھی نقطہ عروج پر نظر آئیگا اور میڈیا کی تاریخ کے وسیع وعریض اور نفیس ترین سیٹ پر ناظرین عام ڈگر سے ہٹ کر بعض ایسے دلچسپ، معلوماتی اور روح پرور تجربات کا مشاہدہ کرینگے جنھیں دیکھ کر رمضان المبارک کی پرکیف ساعتوں کا لطف مزید دوبالا ہوگا۔