ترکی کا ایران سے ملحقہ سرحد پر دیوار بنانے کا منصوبہ
ترکی نے ایران سے ملحقہ سرحد پر 70 کلو میٹر کنکریٹ کی دیوار تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نیو یارک ٹائمز
ترکی نے علیحدگی پسند کرد باغیوں کے ایران کی سرزمین سے حملوں کی روک تھام کے لیے اپنی سرحد پر حفاظتی دیوار کی تعمیر کا عزم ظاہر کیا ہے۔
امریکی جریدے نیویارک ٹائمز کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان کے دورہ امریکا کے دوران واشنگٹن کو شام میں کرد باغیوں کو اسلحہ کی فراہمی کے فیصلے سے روکنے میں ناکامی کے بعد ترکی نے سرحد پار سے کرد باغیوں کے حملوں کی روک تھام کے لئے ایران سے ملحقہ اپنی سرحد پر 70 کلو میٹر طویل کنکریٹ کی دیوار تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: ترکی نے کرد جنگجوؤں کو مسلح کرنے پر امریکا کو خبردار کردیا
ایرانی حکام کا موقف ہے کہ سرحد پر کنکریٹ کی دیوار تعمیر کرنے سے کے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ مبصرین کا خیال ہے کہ ایران شمالی عراق اور شام میں جاری آپریشنز میں ترکی پر دباؤ ڈالنے کے لیے کرد باغیوں کو استعمال کر رہا ہے۔