نگراں حکومتیں آئین کے مطابق بنیں گی کوئی بھی قوت انتخابات ملتوی نہیں کراسکتی صدر زرداری
عام انتخابات عوام کی امانت ہیں، تمام سیاسی قوتیں الیکشن چاہتی ہیں
صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کوئی قوت انتخابات ملتوی نہیں کراسکتی، تمام سیاسی قوتیں ملک میں عام انتخابات کا انعقاد چاہتی ہیں۔
عام انتخابات عوام کی امانت ہیں، الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہی منعقد ہونگے اور ایک دن کی بھی تاخیر نہیں ہوگی۔ 12ربیع الاول کو ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے جائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے منگل کوصدارتی کیمپ آفس بلاول ہائوس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک سے ملاقات میں کیا۔
دریں اثنا صدر مملکت نے پاک فضائیہ کے سابق سربراہ ایئرمارشل ریٹائرڈ رائو قمرسلیمان کی اہلیہ کو بھی ٹیلی فون کیا اور ان سے رائو قمر سلیمان کی صحت کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔ صدر نے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ ذرائع کے مطابق صدر سے وزیر اعلیٰ سندھ کی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال، کراچی میں قیام امن اور دیگر امور پر غورکیا گیا ۔
صدر نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات شیڈول کے مطابق ہوںگے اور جو جماعت کامیاب ہوگی، آئینی طریقے سے اقتدار اس کے سپرد کردیا جائے گا۔ نگراں حکومتیں اتحادیوں، اپوزیشن اور سیاسی قوتوں کی مشاورت سے آئین کے مطابق تشکیل دی جائیں گی۔ صدر نے کہا کہ ملک سے توانائی کے بحران، بیروزگاری اور غربت کے خاتمے کے لیے بھی بھرپور اقدامات کررہے ہیں۔ صدر نے کہا کہ ہم عوامی لوگ ہیں اور عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔ بعد ازاں صدر وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر قائم علی شاہ بھی موجود تھے۔
ملاقات میں ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال،12ربیع الاول کے سیکیورٹی انتظامات، کراچی میں امن و امان کی صورتحال سمیت دیگر امور پر غورکیاگیا، اس موقع پر صدرنے کہاکہ حکومت ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلیے پرعزم ہے، صدر نے ہدایت کی کہ کراچی میں قیام امن کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے صدر نے وفاقی وزیر داخلہ کو ہدایت کی کہ جشن ولادت رسولﷺ 12 ربیع الاول کو ملک میں قیام قیام امن اور سیکیورٹی انتظامات کیلیے چاروں صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔